غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ “اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 7 قتل عام کیے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 شہید اور 106 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے کہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔قابض فوج ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31,112 شہید اور 72,760 زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں 72 فیصد متاثرین بچے اور خواتین ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق غذائی قلت اور پانی کی کمی سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک لاکھ بیس ہزار فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتا ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں غزہ کی 60 فی صد سے زیادہ عمارتوں کو بقصان پہنچا ہے۔