Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ:صحت کے 2000 اہلکار سحری اور افطاری کے بغیرکام کرنے پرمجبور

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نےکہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں 2000 صحت کے اہلکار رمضان کے مہینے کا آغاز سحری یا افطاری کے بغیر کریں گے۔

وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا کہ “طبی ٹیمیں شمالی غزہ میں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں اور انہیں کھانے کے لیے کچھ نہیں ملا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “شمالی غزہ میں طبی ٹیمیں کھانے کی کمی کے نتیجے میں جسمانی طور پر کمزوری کا شکار ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ “شمالی غزہ میں 2000 سے زیادہ صحت کے اہلکار رمضان کا آغاز سحری یا افطاری کے بغیر کریں گے۔”

انہوں نے بین الاقوامی اور امدادی اداروں سے مطالبہ کیا کہ “میڈیکل ٹیموں کو اپنا کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے تیار کھانا فراہم کریں”۔

اس سال رمضان کا مہینہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے تسلسل کے ساتھ آیا ہے جس کے نتیجے میں 110,000 سے زائد افراد شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan