خان یونس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خان یونس کے مشرق میں صہیونی افواج کے خلاف کوالیفائیو گھات لگا کر حملہ کیا جس میں متعدد قابض فوجی لاک اور زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈز نے اتوار کے روز ایک فوجی بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنگی صفوں سے واپسی کے بعد ایک مکان کو اس وقت بوبی ٹریپ بارودی سرنگ سے اڑا دیا جب اس میں متعدد فوجی گھسے ہوئے تھے۔ اس حملے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈز نے اس کارروائی اور قابض فوج کے ساتھ جھڑپ کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
ادھر خان یونس میں بنی سہیلہ کے مقام پر اسرائیلی فوج اور القسام بریگیڈز کے درمیان ایک سرنگ میں جھڑپ ہوئی جس میں قابض فوج کی ایک انجینیر کور کا اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔