غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 10 قتل عام کیے ہیں، جن میں 97 فلسطینی شہید اور 123 زخمی ہوئے ہیں۔
اس نے تصدیق کی کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک جارحیت میں 30,631 شہید اور 72,043 زخمی ہوئے ہیں۔
متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے اور قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتا ہے۔
گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض فوج غزہ کی پٹی پر ایک خونریز اور تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 120,000 زخمی اور لاپتہ شہید ہوئے، جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اس کے علاوہ 1.9 فیصد بے گھر ہوچکے ہیں۔