Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں بہت قتل عام ہوچکا،جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں:پاپائے روم

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)پاپائے روم پوپ فرانسس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہوئے کہا ہےکہ غزہ میں بہت قتل عام ہوچکا ہے۔ اب وہاں مزجد جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ اسرائیل تباہ کن جنگ کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ “بہت ہو گیا، برائے مہربانی جنگ بند کی جائے!”

انہوں نے یہ بات اتوار کی عبادت کے بعد ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر کے نظارے والی بالکونی سے ایک تقریر میں کی۔

پوپ نے کہا کہ ’’میں ہر روز اپنے دل میں فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے دکھ کو لے کر جی رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہزاروں ہلاک، زخمی، بے گھر اور بڑے پیمانے پر تباہی سبھی درد کا باعث بنتی ہے۔ یہ نوجوان اور نہتے لوگوں کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنی ہے، جو اپنے مستقبل کو خطرے میں دیکھتے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ”میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہمیں واقعی یقین ہے کہ ہم اس طرح ایک بہتر دنیا بنا سکتے ہیں؟” کیا ہم واقعی یقین رکھتے ہیں کہ ہم امن حاصل کر سکتے ہیں؟ بہت ہو گیا پلیز! آئیے سب کہتے ہیں۔ اب جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں غزہ اور پورے خطے میں فوری جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کر کے ان کے پیاروں کو واپس کر دیا جائے، اور شہری آبادی کو ضروری اشیاء تک محفوظ رسائی حاصل ہو سکے جنگ سے متاثرہ لوگوں تک فوری انسانی امداد پہنچائی جائے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan