ماسکو (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ماسکو میں منعقدہ فلسطینی میٹنگ کے موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے وفد نے روس کے صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ، نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے جمعہ کی شام روسی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ .
حماس کے وفد میں پولیٹیکل بیورو کے ارکان ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور حسام بدران شامل تھے۔
حماس کے وفد نے فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطینی اجلاسوں کی میزبانی کے لیے روسی فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ملاقاتوں کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا اور فلسطینی صفوں کو متحد کرنے، جارحیت کو پسپا کرنے، غزہ میں جنگ زدہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے، فلسطینیوں کی بہادر مزاحمت کی حمایت پر زور دیا۔
وفد نے مسٹر بوگدانوف کو طوفان الاقصیٰ ، غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی سنگین خلاف ورزیوں اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے بارے میں بریفنگ دی۔
ماسکو شہر میں جمع ہونے والے فلسطینی دھڑوں نے اپنی ملاقاتوں کی میزبانی کرنے اور فلسطینی کاز کی حمایت میں روس کے موقف کو سراہا اور روسی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔