Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کولمبیا کے صدر نے غزہ میں قتل عام کو ’ہولوکاسٹ‘ قرار دے دیا

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کولمبیا کے صدرگستاو پیٹرو نے غزہ شہر کی الرشید اسٹریٹ پرنہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے”نسل کشی” اور فلسطینیوں کے “ہولوکاسٹ” کے مترادف قرار دیا۔

پیٹرو نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر بیانات میں کہا کہ “جب وہ کھانا مانگ رہے تھے تو نیتن یاہو کی فوج نے ان پر بمبوں کی بارش کرکے 100 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اور ایک ہزار کے قریب لوگوں کو زخمی کردیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ “اس عمل کو نسل کشی کہا جاتا ہے اور یہ ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے چاہے عالمی طاقتیں اسے تسلیم کرنا پسند نہ کریں”۔

پیٹرو نے زور دیا کہ “دنیا کو نیتن یاہو کو روکنا چاہیے اور نسل کشی کو تسلیم کرنا چاہیے۔ کولمبیا نے (اسرائیل سے) ہتھیاروں کی تمام خریداری معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔

اسی تناظر میں کیوبا کے صدر میگل دیاز کانیل نے کہا کہ “کیوبا 2 مارچ کو فلسطین کی حمایت کے لیے عالمی تحریک کا حصہ بنے گا تاکہ غزہ کی پٹی سے اظہار یکجہتی کی جا سکے‘‘۔

کانیل نے (ایکس) پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ “کیوبا کے لوگ برادر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت ہوانا سمیت تمام صوبوں میں سڑکوں پر نکلیں گے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan