رام اللہ میں اتوار کوعباس ملیشیا نے فلسطینی ممبر پارلیمنٹ مریم صالحہ کو جریحا میں تقریر کرنے سے روک دیا۔
صالحہ جو سابق وزیر بھی رہ چکی ہیں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سیمنار میں بعنوان”فلسطینی خواتین کا موجودہ منتشرکلچر میں مرغوب خاطر رویہ اور برابری کا کردار”کے موضوع پر تقریر کرنی تھی لیکن سیمنار کے منتظمین نے انہیں ٹیلیفون پر معذرت کی کہ وہ ان کی میزبانی کرنے سے قاصر ہیں۔
ڈاکٹر صالحہ نے وضاحت کی کہ عباس ملیشیا نے انہیں دھمکی تھی کہ صالحہ کو تقریر کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ ان کا تعلق حماس تحریک سے ہے۔ مغربی کنارے میں حماس کے نمائندوں نے اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں آزادی اظہار پر اس حد تک قدغن نہایت ہی قابل افسوس ہے۔