Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بین الاقوامی انصاف: اسرائیل نسل کشی کنونشن کی تعمیل کرنے کا پابند ہے

غزہ    (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) بین الاقوامی عدالت انصاف نے رفح کی صورتحال کے بارے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے جمع کرائی گئی فوری درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ “اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سمیت نسل کشی کے کنونشن کی تعمیل کرنے کا پابند ہے۔”

عدالت نے کہا کہ “خاص طور پر رفح میں ہونے والی پیش رفت سے بہت زیادہ جانی نقصان ہو جائے گا جسے ایک انسانی المیہ تصور کیا جاتا ہے جس کے ناقابل بیان نتائج ہوں گے”۔

عالمی عدالت نے کہ “غزہ کی خطرناک صورتحال 26 جنوری کو جاری کردہ حکم نامے میں بتائے گئے اقدامات پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے”۔

جنوبی افریقہ کی حکومت نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک فوری درخواست جمع کرائی کہ آیا اسرائیل کی طرف سے غزہ میں زندہ بچ جانے والوں کی آخری پناہ گاہ رفح میں اپنی فوجی کارروائیوں کو بڑھانے کے اعلان کردہ فیصلے کے تحت عدالت کو مزید آنے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنا اختیار استعمال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنی درخواست میں حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ عدالت کے قواعد کے آرٹیکل 75 (1) کے تحت “عدالت کسی بھی وقت اپنے اقدام پر غور کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے کہ آیا کیس کے حالات میں عبوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ یا کسی ایک یا تمام فریقین کی طرف سے عدم تعمیل کی گئی ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan