Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شام میں اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت میں اموات کا خدشہ

دمشق (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فضائی دفاع نے جمعے کے روز دمشق کے نواح میں اسرائیلی “دشمن اہداف” کا جواب دیتےہوئے متعدد میزائل مار گرائے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق میں سیدہ زینب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

آبزرویٹری نے کہا کہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں اسرائیلیوں کی جانب سے ایک مکان کو نشانہ بنانے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ آبزرویٹری نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیل نے دمشق کے دیہی علاقوں میں مزہ ملٹری ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔

ایک اور تناظر میں سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بتایا کہ مقبوضہ گولان سے شام کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو ڈرونز کو مارگرایا گیا ہے۔

قبل ازیں بدھ کے روزانسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق بدھ کے روز وسطی شام کے علاقے حص پر اسرائیلی بمباری میں لبنانی حزب اللہ کے دو جنگجوؤں سمیت 11 عام شہری شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سات عام شہری تھے۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں بنیادی طور پرایرانی اور حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ان حملوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں اور سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے کیمپوں کوبھی نشانہ بنایا گیا۔

گذشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے ایک غیر معمولی حملے کے بعد غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد ان حملوں میں شدت آئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan