Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایک ہفتے کے دوران حماس کے 76 ارکان عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel33

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے حالیہ ہفتے حماس کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور حماس کے 76 حامیوں کر اغوا کرلیا، ملیشیا کے ہتھے چڑھنے والوں میں 37 اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے اور 8 طلباء اور صحافی بھی شامل تھے۔ ہفتہ کے روز حماس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہفتہ رفتہ کے دوران حماس کے بہت سے بڑے رہنما، علاقائی قیادت اور عام کارکنوں کو عباس ملیشیا نے اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ اہم قیادت میں سے نابلس سے ڈاکٹر محمد غزال، بیت لحم سے شیخ حسن صافی، قلقیلیہ سے شیخ عوض عودہ اور شیخ یاسر حماد، طولکرم سے شیخ عدنان سفارینی اور ناصر ابودیہ، جنین سے استاذ عصام شلبی کو اغوا کیا گیا۔ اسی طرح صحافی یزید خضر اور طولکرم کے ناظم دفتر خالد علیان بھی عباس ملیشیا کے حملوں سے نہ بچ پائے پچھلے ہفتے عباس ملیشیا نے طلبا کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم تیز کرتے ہوئے 8 طلبا کو گرفتار کیا۔ جن میں ’’ نجاح نیشنل یونیورسٹی‘‘ سے منذر احمد، ’’ خضوری یونیورسٹی‘‘ کے عمار بلعاوی، امجد السید اور وائل مسلمانی، ’’ بیر زیت یونیورسٹی‘‘ کے محمد صالح القدومی اور اشرف عویس اور اسی طرح ’’القدس یونیورسٹی‘‘ کے امین حسن فرعون اور انجینئر فطافطہ شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے لیے معاون کا کردار ادا کرنے والی عباس ملیشیا نے مشرقی لبن گاؤں سے 15 فلسطینیوں کو اغوا کیا جن میں غاصب یہودیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی مسجد کے امام شیخ عبد الناصر النوبانی بھی شامل ہیں۔ اسی دوران عباس ملیشیا کی ماتحت عدالت نے حماس کے حامیوں کے خلاف اپنے ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری رکھا اور نابلس کے خالد الصوصہ کو دوسال قید کی سزا سنا دی۔ عباس ملیشیا کے ہاتھوں اغوا کا نشانہ بننے والے بعض فلسطینیوں کو سیکیورٹی تعاون کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا اور نجاح یونیورسٹی کے اشرف مریش، اشرف غازی عواد اور القدس یونیورسٹی کے طالب علم ذیاب مصطفی ذیاب کو القدس سے گرفتار کر لیا۔ اسی طرح سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت نے قلقیلیہ کے گاؤں اماتین سے استاد جعفر یوسف غانم اور نابلس کے ایک استاذ مخلص سمارہ کو اپنے علاقوں سے دوسرے علاقوں میں منتقل کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan