رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ بھوک اور متعدی بیماریاں محصور غزہ کی پٹی کے مزید باشندوں کی موت کا سبب بنیں گی، جو گذشتہ اکتوبر سے اسرائیلی جنگ کا شکار ہے۔
اقوام متحدہ نے وضاحت کی کہ بھوک لوگوں کی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہے۔ غزہ میں مصائب کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی اور یورپی تعاون سے اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں کے ارد گرد بمباری کرکےانہیں تباہ کیا گیا ہے۔ پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن کے داخلے کو روک دیا گیا ہے۔
غزہ کی پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 27,840 شہید، 67,317 زخمی ہوئے ہیں۔