Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیل کی 601 ویں بٹالین کا ڈپٹی کمانڈر ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران “میجر” کے عہدے کے ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔

فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ “غزہ کی پٹی میں مارا جانے والا افسر 601 ویں بٹالین کا ڈپٹی کمانڈر تھا۔”

گذشتہ اتوار کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا کہ اس کا ایک فوجی جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ “انجینئرنگ بٹالین کا ایک سپاہی گذشتہ ہفتے کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں مارا گیا تھا۔”

اس نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اس کا نام یو شمعون یہوشوا اسولین بتایا جس کی عمر 24 سال تھی اور وہ ہارل 10 بریگیڈ کی 924 ویں انجینئرنگ بٹالین سے وابستہ تھا۔

قابض فوج کے مطابق گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک قابض فوج کی ہلاکتوں کی کل تعداد 563 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے اعلان کرہ تعداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan