Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بمباری میں چھ پولیس اہلکار شہید

رفح  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں منگل کی شام چھ فلسطینی پولیس اہلکار اس وقت شہید ہوگئے جب اسرائیلی قابض فوج نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے خربہ العدس میں امداد فراہم کرنے کے لیے فلسطینی پولیس کی گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اس کے 6 ارکان شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے شہداء جہاد لافی یوسف الاخرس، شہید عبدالرحمٰن حسنی العطار، شہید عبدالعزیز اسامہ اللھوانی، شہید انور فتحی ابو عرب، شہید یاسر شحادہ ابو زہری اور شہید محمد ریاض الشاعر شامل ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج جان بوجھ کر شہریوں کو اس وقت نشانہ بناتی ہے جب وہ غزہ کی پٹی میں امدادی ٹرکوں کے انتظار میں موجود ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں اور ہفتوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے مسلسل 123ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہے، جب کہ اس کے طیاروں نے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرکے انہیں سروں کے اوپر تباہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan