Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن پر امریکی و برطانوی حملے خطرناک جارحیت ہے:حماس

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے جمہوریہ یمن پر امریکی-برطانوی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک برادر عرب ملک کی خودمختاری پر ایک صریح حملہ اور خطے کو مزید انتشار اور عدم استحکام کی طرف گھسیٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

حماس نے اتوار کے روز ایک بیان میں امریکی انتظامیہ اور صیہونی قابض دشمن کو اس جارحیت اور خطے میں اس کے اثرات کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

حماس نے صیہونی جنگی مجرموں کے ہاتھوں نسل کشی کا نشانہ بننے والے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کےخلاف یمن کے جرات مندانہ موقف کو سراہا۔

حماس نے عرب لیگ  اور اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن مؤقف اختیار کریں اور عرب ممالک کی خودمختاری کو پامال کرنے کے واقعات کےتدارک کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں فضائی حملوں میں حوثیوں کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan