Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی فوج کےزخمی ہونے سے ثابت ہوگیا کہ مزاحمت ابھی زندہ ہے:الرقب

palestine_foundation_pakistan_hammad-al-ruqub-hamas-spokesman1

اسلامی تحریک مزاحمت –حماس – کے ترجمان حماد الرقب نے کہا ہے کہ غزہ میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں صہیونی فوج کے زخمی ہونے کا اسرائیلی اعتراف اس امر کا ثبوت ہے کہ “مزاحمت ابھی زندہ ہے۔” واضح رہے کہ جمعہ کی شام غزہ میں خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی شہر میں دراندازی کی کوشش کے دوران مجاہدین کی جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔ ترجمان نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی قتل عام، دراندازیوں اور مکانات مسماری کی کارروائیاں ایک ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔۔ قابض صہیونی دشمن مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین اور مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو شہر بدر کرنے کے ظالمانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس ماضی میں بھی کہہ چکی ہے اور اب بھی زور دے کر کہہ رہی ہے کہ اسرائیل محمود عباس کے ساتھ مذاکرات کو فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم کے تسلسل کے لیے ایک چھتری کے طور پراستعمال کرتا ہے۔ حماد الرقب نے کہا کہ جمعہ کے روز قابض صہیونی فوج کی غزہ کے مرکزی علاقے”عبسان” میں داخل ہوکر دو فلسطینیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی مکانات کو تباہ کرنے سے صہیونی فوج کے خطرناک عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ اور اب واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف ایک بارپھر جارحیت کی تیاری کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کا پوری ثابت قدمی اور صبر کے ساتھ مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل ماضی میں بھی فلسطینی عوام کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کرچکا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں نہ صرف بری طرح ناکام رہا بلکہ فلسطینی عوام کے عزم استقامت میں مزید اضافہ ہوا۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے خلاف مجاہدین کی بھرپور جوابی کارروائی اور ایک صہیونی فوج کو زخمی کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ مزاحمت آج بھی پوری قوت کے ساتھ زندہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan