Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے متعلق عالمی عدالت کے ہنگامی اقدامات کا اعلان رواں ہفتے متوقع

جنوبی افریقہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جنوبی افریقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف [آئی سی جے] آئندہ جمعے کو غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔

اس امر کا اظہار مقدمے کی کارروائی سے آگاہ دو ذرائع نے جنوبی افریقہ کے نیوز24 نامی پورٹل سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی وزارت انصاف کے ترجمان نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’’ابھی تک کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا، جبکہ دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس ضمن میں اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر 2023 کو انصاف کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عدالت یہ واضح کرے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی گروپ حماس کے خلاف کریک ڈاؤن کی آڑ میں مبینہ نسل کُشی کر رہا ہے

اس مقدمے میں جنوبی افریقہ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عارضی یا قلیل مدتی اقدامات کرے جس میں اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی مہم روکنے کا حکم دیا جائے، غزہ کو معاوضے کی پیشکش کی جائے اور تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan