Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں 625,000 طلباء تعلیم سے محروم ہیں: اقوام متحدہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کے تمام اسکول جنگ کی وجہ سے بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے  تین لاکھ طلباء تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔

’اونروا‘، اقوام متحدہ کی تعلیمی اور سائنسی تنظیم (یونیسکو)، اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (UNICEF) نے بدھ کو عالمی یوم تعلیم کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی غزہ جنگ کے آغاز سے 625,000 سے زائد طلباء تعلیم سے محروم ہیں۔

تنظیموں نے تصدیق کی کہ جنگ کے نتیجے میں 22,000 اساتذہ تعلیم کے شعبے میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ اس شعبے میں 75 فیصد اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینی طلباء اور اساتذہ بہ حفاظت تعلیم کی جانب واپس آسکیں۔

وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ گذشتہ ہفتے کی صبح تک 4,327 طلباء و طالبات شہید اور 7,819 دیگر زخمی ہوئے۔ 231 اساتذہ اور منتظمین شہید ہوئے اور ان میں سے 756 مختلف زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan