غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے امریکی عہدیدار جان کربی کے بیانات “صریح مداخلت” قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
یہ بات قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کوآرڈینیٹرجان کربی کے منگل کے روز پریس بیانات کے جواب میں سامنے آئی، جس میں انہوں نے کہا کہ “غزہ کا مستقبل جو بھی ہو، اس میں حماس کی کوئی جگہ نہیں ہوگی”۔
بدھ کے روزایک بیان میں حماس نے کربی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ بیان اور صدر بائیڈن کی انتظامیہ کے اسی طرح کے دوسرے عہدے ہمارے فلسطینی عوام کے معاملات میں صریح مداخلت ہے۔ امریکی عہدیدار نے اسرائیل کی ترجمانی کی کوشش کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”حماس امریکی انتظامیہ کی حمایت یافتہ قابض دشمن اور نازی ازم کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے والے ہمارے فلسطینی عوام کا ایک لازمی جزو ہے۔ ہم اسے یا کسی اور کو اپنے آزاد لوگوں پر سرپرستی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔