Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نے المغازی راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطینی تحریک حماس کے مسلح ونگ نے منگل کو غزہ کی پٹی میں راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

 پیر کے روز ہوئے اس آر پی جی حملے کا ذمہ دار اسرائیل نے نامعلوم فلسطینی عسکریت پسندوں کو ٹھہرایا تھا، یہ غزہ میں مہم جوئی کے دوران اسرائیلی فوج کے لیے اب تک کا سب سے مہلک دن تھا۔

حماس نے حملے کی ایک ویڈیو کے ساتھ میڈیا کو جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ”المغازی مہاجر کیمپ کے مشرق میں القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں کی طرف سے دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا انجام دیکھیے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تل ابیب میں صحافیوں کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے راکٹ سے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی فورسز نے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔  حملے کی   وجہ سے عمارت اور اس کے ساتھ والی عمارت گر گئی۔

ترجمان نے ابتدائی تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر فوجی وہیں ہلاک ہوئے جب کہ دو جو ایک ٹینک میں علاقے کو محفوظ بنا رہے تھے دوسرے راکٹ حملے میں مارے گئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے مغربی خان یونس میں 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan