Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رائیل غزہ کی طرف آنے والے امدادی قافلے پر بمباری نہیں کر سکتا: ڈائریکٹر آئی ایچ ایچ

palestine_foundation_pakistan_mohammed-kaya-turkish-humanitarian-relief-foundation-ihh-representative-in-the-gaza-strip غزہ میں ترکی کی ہیومینی ٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن IHH کے ڈائریکٹر محمد کایا نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے کچھ روز میں غزہ کے ساحل پر اترنے والے ’’آزادی کے قافلے‘‘ پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی حماقت کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔ فلسطینی حکومتی کمیٹی کی جانب سے منعقد ایک مذاکرے کے دوران کایا نے واضح کیا کہ بیڑے پر بمباری کا مطلب ہے دنیا کے ان متعدد ممالک سے مقابلہ شروع کر دینا جن کی تنظیمیں اور شخصیات اس قافلے کے ساتھ سفر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قافلے میں شریک لوگ غزہ میں داخل ہوئے بغیر کسی قیمت پر واپس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بحری قافلے میں 9 جہاز شامل ہیں جن میں سے چار درمیانے سائز کے ہیں، ایک جہاز بڑے سائز کا مسافروں کے لیے ہے جبکہ چار کارگو جہاز ہیں جن پر اہل غزہ کی مدد کے لیے بہت سا سامان موجود ہے، یہ قافلہ اس ماہ کے آخر تک غزہ پہنچ جائے گا۔ انہوں نے قافلے کے استقبال کے لیے فلسطینیوں کی تیاروں کی تعریف کی اور کہا کہ چار چھوٹے جہاز ماہی گیروں کے پورٹ پر اتریں گے جبکہ باقی جہاز پورٹ کے باہر ہی رہیں گے تاکہ سواروں اور امدادی سامان کو خصوصی کشتیوں کے ذریعے غزہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اہل غزہ سے اظہار یک جہتی کے لیے آنے والے سابقہ قافلوں کے ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان قافلوں کی بدولت اہل غزہ کی امدادی سامان اور نقد رقم کے ذریعے مدد کے ساتھ دنیا کو فلسطینیوں کے تکلیف دہ صورتحال سے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ انہیں قافلوں کی وجہ سے دنیا بھر کی نیوز اور عالمی سیاست میں غزہ کے معاملے کو ترجیح حاصل ہوئی اور دنیا بھر کے آزاد خیال لوگ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے میدان عمل میں آ گئے۔ انہوں نے اس موقع پر غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر ریگولر امدادی قافلوں کو غزہ کی طرف روانہ کرنے کے منصوبے کے متعلق بھی آگاہی دی اور کہا کہ تنظیم کے پاس ریگولر جہازوں کے ذریعے محاصرہ توڑنے کے لیے بڑا نیول مشن موجود ہے۔ انہوں نے ہیومینی ٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تنظیم اس وقت دنیا کے 112 ملکوں میں اپنا امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہے، تنظیم نے 2005 ء میں ایک مقامی تنظیم کی شراکت سے غزہ میں کام شروع کیا تھا جبکہ دوران جنگ تنظیم نے غزہ میں اپنے نمائندہ دفتر کا افتتاح بھی کیا تھا۔ غزہ میں اپنی بیوی اور چار بچوں کے ساتھ رہائش پذیر کایا نے مزید کہا کہ تنظیم نے ترکی کی جانب سے فلسطین کی امداد اور خیر کے کاموں میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکی میں موجود انسانی اور سول حقوق کی تنظیمیں غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لیے بہت سی تقریبات اور سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہیں، اس بحری قافلے کا مقصد بھی یہ ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی رہنماؤں کو غزہ کے مسائل کی طرف متوجہ کر دیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan