Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن پر جارحیت، بائیڈن کو امریکی آئین شکنی کے الزامات کا سامنا

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  امریکن بلومبرگ ایجنسی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو جمعہ کی صبح سویرے یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جانب سے شروع کی گئی جارحیت کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض ارکان کی جانب سے الزامات کا سامنا ہے۔

امریکی ایجنسی کے مطابق بہت سے “ترقی پسند ڈیموکریٹک” قانون سازوں نے یمن پر حملے کے فیصلے پر تنقید کی۔

امریکی ڈیموکریٹک نمائندہ رشیدہ طلیب نے بائیڈن پر امریکی آئین کے آرٹیکل 1 کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ “کانگریس سے منظوری حاصل کیے بغیر یمن پر فضائی حملے شروع کرکےبائیڈن نےامریکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے “۔

طلیب نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “امریکی عوام کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ سے تھک چکے ہیں”۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندے مارک پوکن نے زور دیا کہ امریکا کانگریس کی اجازت کے بغیر دہائیوں تک جاری رہنے والے ایک اور تنازعہ میں ملوث ہونے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا”۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن رمیلا جے پال نے بھی بائیڈن کے اقدام کو “آئین کی ناقابل قبول خلاف ورزی” قرار دیا۔ جب کہ رکن کانگریس سمر لی نے صدر کو کانگریس میں جانا ضروری ہے۔ انہیں کانگریس کو بائی پاس کرکے یمن پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “امریکی نہیں چاہتے کہ ان کے ٹیکس ڈالر ان لامتناہی جنگوں کو فنڈ فراہم کریں”۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن کوری بش نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی عوام نہیں چاہتے کہ ٹیکس دہندگان کی زیادہ رقم نہ ختم ہونے والی جنگوں کی طرف جائے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan