Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ، العاروری کے قتل کا بدلہ لیں گے:حمدان:حمدان

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے بیروت میں اتوار کی شام بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کی جماعت نے صالح العاروری کے قتل کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا عہد کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی مملکت کا اٹوٹ انگ ہے۔ فلسطینی قوم آج بھی وہیں ہے اور کل بھی وہیں رہے گی۔

خیال رہے کہ صالح العاروری ان کے ساتھیوں کو گذشتہ منگل کو اسرائیل نے بیروت میں ایک فضائی حملے میں شہید کردیا تھا۔

غزہ میں انسانی صورتحال کے حوالے سے حماس کے رہ نما اسامہ حمدان نے  کہا کہ “غزہ کی پٹی میں 1.9 ملین سے زیادہ فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی 70 فی صد املاک اور مکانات کو تباہ کرکے غزہ کی آبادی کو زبردستی وہاں سے نکال باہر کرنے پرمجبور کیا جا رہا ہے۔

حماس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کی آبادی کا 4 فی صد اندھا دھند اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ،زخمی یا لاپتہ ہے۔

حماس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کارروائیوں سے مرنے والوں کی تعداد 29,722 ہو گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اتوار کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 12 مزید “قتل عام” کا ارتکاب کیا، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد شہید اور 250 زخمی ہوئے۔

انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے غزہ کی پٹی اور فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دینے پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] اور افریقی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی افریقا کے اس اقدام کی حمایت کریں۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے دانستہ طور پر تباہی اور بربادی مسلط کی ہے۔ اس دوران 200 تاریخی اور ثقافتی مقامات کو تباہ کردیا گیا جب کہ مساجد، گرجا گھروں اور  دیگر پبلک مقامات پر325 مساجد کو شہید کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan