Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نسلی دیوار کے ذریعے ایک لاکھ 54 ہزار فلسطینی باشندوں کو القدس سےمحروم کرنے کی سازش

palestine_foundation_pakistan_israeli-barrier-in-the-west-bank3

بیت المقدس کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم “القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیل کی زیر تعمیر نسلی دیوار کی تکمیل سے بیت المقدس شہر کے ایک لاکھ 54 ہزار باشندے شہر کی حدود سے باہر ہو جائیں گے، جبکہ دیوار کی تکمیل فلسطین میں نظام تعلیم پرنہایت تباہ کن اثرات مرتب کرے گی۔

تنظیم کے لبنان کے دارالحکومت “بیروت” میں قائم صدر دفتر سے بدھ کے روز “بیت المقدس میں 2010 میں شعبہ تعلیم کی حالت” کے عنوان سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ” بیت المقدس میں شعبہ تعلیم اسرائیلی حکومت اور مقامی فلسطینی شہریوں کے درمیان کشمکش کی بنیادی حیثیت کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔”

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بیت المقدس کی سماجی اور اقتصادی بدحالی فلسطینی طلبہ اور شعبہ تعلیم پر نہایت گہرے اور منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ معاشرتی جرائم میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات طلبہ کو منشیات جیسے مکروہ دھندوں کا عادی بناتے ہوئے ان کے اخلاق وکردار پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نسلی دیوار سے بیت المقدس کی مشرقی اور مغربی سمت کو الگ کرنے کے بعد صہیونی حکومت مشرقی بیت المقدس میں تعلیمی اداروں کو مکمل طور پرنظر انداز کر رہی ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ کا مشرقی اور مغربی بیت المقدس میں تعلیمی اداروں کے ساتھ برتا جانے والا سلوک اس امر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی بیت المقدس میں دیوار کے اندر والے تعلیمی اداروں میں اسرائیل کی طرف سے تعلیمی اداروں کو سوفیصد تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ دیوار سے باہر مشرقی بیت المقدس میں تعلیمی ادارے بنیادی ضرورت کی اشیا سے بھی محروم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan