یہودی آباد کار یزہک ہر کووچ ، نوے سالہ بزرگ خاتون شیحہ علی پر اس وقت حملہ آور ہوا اور اسے زدوکوب کیا جب وہ اپنے خیمے کو اکھاڑنے کے بعد بیت المقدس کے جنوبی علاقے ،بیت صفااگاؤں میں اپنے گھر کو منتقل ہونے جارہی تھی۔
شیحہ کے بیان کے مطابق آبادکار نے اسے دھکے دیگر زمین پر گرایا اور پھر اسے زدوکوب کیا۔ شیحہ کی گود میں اس وقت اس کا چار سالہ پوتا بھی تھا جس کے سر پر کئی چوٹیں بھی آئیں۔
شیحہ نے کہا کہ اس کے پورے جسم پر اس حملے کے دوران گہری خراشیں آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آباد کار 18برسوں سے ،جب سے اس نے عدالت میں ان کے خلاف کیس دائر کیا تھاکہ وہ اس کے مکان کو ہڑپ کرنا چاہتے ہیں اسے ہراسان کر رہا ہے