Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پراسرائیلی جارحیت کا 74 واں دن، وحشیانہ قتل عام جاری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کے توپخانے کی بمباری اور طیاروں کے ذریعے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رہا جس میں پناہ گزین کیمپوں، شہریوں کے مراکز اور شہریوں کے گھروں پر وحشیانہ حملے کیے گئے جن میں مزید شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

صحافی انس شریف نے بتایا کہ جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں بلاک دو میں دسیوں شہری شہید، زخمی اور لاپتا ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جبالیا میں دو صحافی اسلام بدر اور محمد احمد زخمی ہوگئے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے جبالیا میں سڑکوں پر پیدل چلنے والے ابو عواد خاندان ، ان کی گاڑیوں ، بچوں اور خواتین کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی افراد کے پرخچے اڑ گئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں وحشیانہ بمباری میں دو صحافی جبالیا طبی مرکز کے قریب زخمی ہوئے۔

غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی فوج نے وحشیانہ گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے رفح میں ایک نیا قتل عام کیا جس میں کم سے کم 30 شہری شہید ہوگئے۔ شہداء میں صحافی عادل زعرب، بچے اور خواتین شامل ہیں۔ قابض فوج نے رفح میں زعرب، عطیہ اور عبدالعال خاندانوں کے گھروں پر وحشیانہ بمباری کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے زعرب خاندان کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 19 افراد شہید ہوگئے۔ عطیہ خاندان کے 8 اور عبدالعال خاندان کے تین افراد کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ شہید ہونے والا صحافی عادل زعرب غزہ کے پرانے صحافیوں میں سے ایک ہے جس کی شہادت کے بعد غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔

خان یونس میں ناصر ہسپتال میں مزید چھ شہداء کی لاشیں لائی گئیں جب میں ایک خاتون، اور دو بچے شامل ہیں جب کہ مزید 38 زخمی بھی لائے گئے جن میں 8 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔

ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مختلف اطراف میں اسرائیلی فوج کی دراندازی جاری ہے جب کہ کئی مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan