میڈیکل ذرائع کے مطابق 45 سالہ فلسطینی سعید العامو جو دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا ،بہتر علاج نہ ملنے کی وجہ سے بدھ کو جاں بحق ہوا۔
جنوبی غزہ میں قائم یو رپین ہسپتال میں زیر علاج سعید کا تعلق خان یونس کے علاقے عمور مضافاتی علاقے سے تھا۔ اس نے کئی بار کوشش کی کہ اس کا علاج باہر کسی ملک میں ہوجائے لیکن سرحد پرراہداری بند ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔
غزہ محاصرے کے ان چار سالوں کے دوران370 ایسے مریض ، جن کا علاج غزہ میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور سرحدوں پر اسرائیل اور مصر کی طرف سے راہداری بند ہونے کی وجہ سے ،بہتر طریقے پر علاج نہ ہو سکا ،جاں بحق ہوئے ہیں۔