Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی قافلے کی غزہ آمد پر بحری جہازوں کا تیرتا جزیرہ بنانے کا فیصلہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat6

غزہ میں ترکی کی این جی او ہیومینی ٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن (IHH) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پہنچنے والے بحری امدادی قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو غزہ کی پٹی کے ساحل کے اطراف میں بحری جہازوں کا تیرتا ہوا جزیرہ بنا دیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن نے قابض اسرائیلی ریاست سے امدادی قافلے کے راستے میں حائل نہ ہونے کا مطالبہ کیا۔

ترکی کی تنظیم کے ترجمان محمد کایا نے گزشتہ روز فلسطینی پارلیمان کے تبدیلی و اصلاح بلاک کے وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی کی تمام تنظیموں اور باخبر آزاد شخصیات سے اس تیرتے جزیرے میں شامل ہونے کی اپیل جلد مکمل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس جزیرے کا مقصد امدادی قافلے کو اسرائیلی جارحیت سے بچاتے ہوئے غزہ تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی قافلے میں شریک ہر ملک نے غزہ کی پٹی کی جانب بڑھنے اور ملکی سمندری حدود پار کر کے غزہ میں داخل ہونے کا پختہ ارادہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدیم زمانے سے ترکی فلسطینی قوم کی مدد کرتا چلا آ رہا ہے، ہم امداد کی رفتار کو مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متوقع طور پر غزہ پہنچنے والے بحری جہازوں کے اس فلیٹ پر ہر طرح کی انسانی امداد موجود ہے، ترکی اور یورپی ممالک کے بہت سی شخصیات اہل غزہ سے اظہار یک جہتی کے لیے قافلے کے ساتھ غزہ پہنچیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے پارلیمانی وفد کے جواب میں ترکی کی حکومت اور قوم کی جانب سے فلسطینی قوم کی ثابت قدمی کی حمایت اور غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے ہر طرح کی جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوران ملاقات فلسطینی پارلیمان ک تبدیلی واصلاح بلاک کی جانب سے ترکی کی ہیومینی ٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن کے غزہ میں نمائندے کو شکریہ کا خط بھی سپرد کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan