Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پرہولوکاسٹ، 17,487 شہید، 46,480 زخمی ہوچکے:وزارت صحت

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 313 شہداء اور 558 زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچانے کا اعلان کیا ہے اور متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹراشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے 63ویں روز پریس بیانات میں کہا کہ اسرائیلی غاصب فوج سکولوں اور رہائشی محلوں میں پورے خاندانوں کا قتل عام اور نسل کشی کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 17,487 شہید اور 46,480 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی جارحیت کے 70 فیصد متاثرین بچے اور خواتین ہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض دشمن زخمیوں اور شہداء کو ان علاقوں سے نکالنے کے لیے ایمبولینسوں کی آمد وفت کو روکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 618 افراد رفح لینڈ کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی سے نکلے جن میں 407 زخمی اور 211 بیمار شامل ہیں۔ اس طرح صرف 1 فیصد سے بھی کم زخمی رفح لینڈ کراسنگ سے نکل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ درجنوں زخمیوں کو علاج کی کمی اور غزہ سے ان کے نکلنے میں تاخیر کے نتیجے میں کھو دیتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی قابض دشمن اب بھی غزہ کی پٹی سے صحت کے 36 اہلکاروں کو گرفتار کر رکھا ہے، جن میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض دشمن سکولوں میں نسل کشی کے جرائم کر رہا ہے۔ اسکولوں اور ہسپتالوں پر شدید بمباری جاری ہے جس میں معصوم شہریوں کی شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan