غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں مرکزاطلاعات فلسطین کے انگریزی سیکشن کے سوشل میڈیا انچارج ڈاکٹررفعت عرعیر شہید ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سےٹیم کے ہونہار اور باصلاحیت رکن کی اسرائیلی بمباری میں شہادت پردکھ اور سوگ کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر عرعیر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اپنے ایک بھائی، ایک ہمشیرہ اور چار بچوں سمیت جام شہادت نوش کرگئے
ان کی شہادت اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت اور وحشت کے لا متناعی جرائم کی ایک تازہ کڑی ہے۔
شہید ڈاکٹر عرعیر غزہ کی پٹی میں اسلامی یونیورسٹی میں انگریزی زبان وادب کے استاد اور ’غزہ رائٹس بیک‘ کتاب کے مصنف تھے۔
خیال رہے کہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اجتماعی قتل عام میں 77 صحافی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔