غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اور موبائل ٹیلی کام فرم ’جوال‘ نے اعلان کیا کہ کل شام غزہ کی پٹی میں مواصلاتی خدمات (مقررہ، موبائل، اور انٹرنیٹ) سروسز اسرائیلی بمباری کی وجہ سے معطل ہوگئے ہیں۔
کمپنی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ کی پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات کے مکمل طور پر بند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے افسوس ہے۔
اس سے قبل سوموار کی شام غزہ شہر اور شمالی غزہ کی پٹی سے مسلسل بمباری کی وجہ سے مواصلاتی خدمات منقطع ہوگئیں، جس سے مرکزی لائنوں کے راستے متاثر ہوئے۔اس سے قبل بعد میں اعلان کیا گیا کہ یہ سروس پوری پٹی سے منقطع ہوگئی ہے۔
پیرکی شام ایک اور الگ بیان میں، مغربی کنارے اور غزہ میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والے ادارے نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اس کی خدمات مکمل طور پر منقطع ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ “محبوب غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت کے تسلسل کے ساتھ پٹی میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی مرکزی لائنوں کو بار بار منقطع کیا گیا۔
تقریباً دو ماہ سے جاری تباہ کن اسرائیلی جارحیت کے دوران یہ چوتھا موقع ہے کہ غزہ کی پٹی میں مواصلاتی خدمات مکمل طور پر معطل ہوئی ہیں۔