مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)جمعرات کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کی راموت بستی میں فائرنگ کی کارروائی میں تین آباد کار ہلاک، اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی بیت المقدس کے دو حقیقی بھائیوں نے کی جس میں دونوں جام شہادت نوش کرگئے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے طبی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تین آباد کار، جن میں سے ایک اشدود میں ربینیکل کورٹ کے سربراہ ربی ایلیملیک واسرمین تھ، مارے گئے جب کہ چھ دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ .
عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ یروشلم میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون آباد کار اور دو مرد آباد کار زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ 6 دیگر آباد کار زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
قابض فوج نے ایک بیان میں کہا کہ دو افراد مقبوضہ بیت المقدس کے داخلی دروازے پر پہنچے اور ایک بس اسٹاپ پر دو آباد کاروں پر فائرنگ کی۔ تاہم جوابی فائرنگ میں دونوں کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مارکر شہید کردیا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق دو افراد ایک کار سے باہر نکلے، ان میں سے ایک کے پاس پستول اور دوسرے کے پاس رائفل تھی۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی راموت بستی میں بس اسٹاپ پر آباد کاروں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان میں سے تین ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک ویڈیو کلپ میں کئی آباد کاروں کو گوریلا کارروائی کی زد میں آنے کے بعد زمین پر پڑے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ علاقے میں قابض فوج کی بڑی تعداد کو تعینات کرکے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔