غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی کوششوں کے جواب میں اور روس کے موقف کو سراہتے ہوئے اس کے ایک قیدی کو رہا کر دیا ہے جس کے پاس روسی شہریت ہے۔
حماس نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کی کوششوں کے جواب میں اور فلسطینی کاز کی حمایت میں روسی موقف کو سراہتے ہوئے ایک ایسے قیدی کو رہا کیا جس کے پاس روسی شہریت ہے۔
القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر اس بات کی تصدیق کی کہ زیر حراست شخص کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
القسام کے ٹیلیگرام چینل پر بیان میں کہا گیا ہے کہ “القسام بریگیڈز نے روسی صدر کی مداخلت کی بنیاد پر روسی شہریت کے حامل ایک قیدی کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے”۔