Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی سے قبل قابض فوج کا انڈونیشیا ہسپتال پر دھاوا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)صیہونی قابض فوج نے جنگ بندی کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا کے ہسپتال پر ٹینکوں سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک زخمی خاتون جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئیں۔

غزہ میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ “قابض فوج نے ٹینکوں کے ساتھ انڈونیشیا کے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور اور ہسپتال پر بمب برسائے۔ جس کے نتیجے میں ہسپتال آگ اور دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔

البرش نے اس بات کی تصدیق کی کہ انڈونیشیا کے ہسپتال میں قابض فوج الشفاء ہسپتال والا جنگی جرم دہرانے کی تیاری کررہی ہے۔

انڈونیشی ہسپتال میں تقریباً 200 زخمی اور طبی عملے کے 25 کارکن موجود ہیں۔

قابض فوج نے بیت لاہیا میں واقع انڈونیشی ہسپتال کا کئی دنوں سے محاصرہ کر رکھا ہے اور اس سے قبل براہ راست بمباری بھی کی جس کے نتیجے میں 12 مریض اور ان کے ساتھی طبی عملے کے متعدد کارکن شہید اور زخمی ہوگئے۔

اس کے بعد طبی ٹیموں نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر ہسپتال کے اندر موجود تقریباً 700 مریضوں اور زخمیوں کو نکالا اور انہیں جنوبی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan