Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11180 ہو گئی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11,180 ہو گئی ہے۔ ایک باخبر فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ اس کی وجہ اسرائیلی فورسز کی بمباری ہے۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی فورسز الشفا ہسپتال کے اطراف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مصر نے آنے والے دنوں میں متعدد قیدیوں کی رہائی کے بارے میں اسرائیل کو آگاہ کیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیل قیدیوں کی پہلی کھیپ کو رہا کرنے سے پہلے کسی بھی جنگ بندی یا ایندھن کے داخلے کو مسترد کر رہا ہے۔

عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار سے قبل حماس کے ایک سرکردہ ذریعے نے کہا تھا کہ تحریک قیدیوں کے معاہدے کے حوالے سے اسرائیلی ردعمل کا انتظار کر رہی ہے۔ اس معاہدے کے تناظر میں تمام عام شہری اور دوہری شہریت والے افراد کی رہائی پر بات چیت کی جارہی ہے۔

ذریعہ نے بتایا کہ توسیع شدہ معاہدے میں 7 اکتوبر سے پہلے اور بعد میں اسرائیلی جیلوں میں قید ہماری خواتین قیدیوں اور بچوں کی رہائی اور غزہ میں ایندھن کا داخلہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے حماس نے اس سے قبل انسانی وجوہات کی بنا پر خواتین قیدیوں کو رہا کیا تھا جن میں دو امریکی اور دو اسرائیلی شامل تھے۔

نامہ نگار نے اندر سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کا زمینی اور ہوائی راستے سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

ہسپتال کے ارد گرد جھڑپوں کے علاوہ ہسپتال پر اسرائیلی فوجی ڈرونز کو بھی پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan