اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس سے تعلق رکھنے والی ممبر پارلیمنٹ ھدیٰ نعیم نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی تاریخ کو مسخ کر کے اس میں مقدس مقامات کو یہودیانے بنانے کی سازش کر کے ،ایک جعلی تاریخ سامنے لانے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہے۔
نعیم نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران جو غزہ اور اٹلی کے حکام اور سیاستدانوں کے درمیان،نکبہ کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی، میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی جدوجہد کو ریلیف معاملات تک محدود کرنے کی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ فلسطینی حق خودارادیت اور ایک مکمل آزاد ریاست کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔
حماس رہنما نے اسرائیل کی طرف سے مسلسل جنگی جرائم کی پالیسی اپنانے پر عالمی برادری کو ذمہ دار قرار دیا انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ممالک اسرائیل پر دباو ڈالنے کے مختلف طریقے اپنا لیں تو اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جرائم سےبھی باز آ سکتا ہے۔