Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مرکز فلسطین کیمپ کا چوتھا روز: فنکاروں نے شاندار تھیٹر پیش کیا

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام قائم کردہ ”مرکز فلسطین کیمپ“ پرچوتھے روز بھی سرگرمیاں جاری رہیں۔مرکز فلسطین کیمپ پرچوتھے روزہفتہ کو عوام الناس کے جم غفیر نے کیمپ کا دورہ کیا اور تصویری نمائش کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ دستخطی مہم میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

مرکز فلسطین کیمپ پر لبنان سے یوم شہید کے موقع پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا خطاب پاکستانی عوام کے لئے اردو ترجمہ کے ساتھ براہ راست نشر کیا گیا۔


مرکز فلسطین کیمپ پر فلسطین کی حالیہ اور تازہ ترین صورتحال سے متعلق نیوز بلیٹن اور تجزیات و تبصروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مرکز فلسطین کیمپ پرچوتھے روزکراچی کے معروف فنکاروں نے فلسطین کے مسئلہ کو اجاگر کرنے اور حالیہ صورتحال پر خصوصی تھیٹر پروگرام بھی پیش کیا جس کو عوام میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔فنکاروں کے شاہکار کو دیکھنے کے لئے شہر بھر سے خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وقار عباسی، اسلام آباد کے معروف مذہبی اسکالر مولانا عمر فاروق، مفتی عبد المجید اور دگر نے بھی شرکت کی۔

 

مرکز فلسطین کیمپ پر فلسطینی عوام کی امداد کے لئے عطیاتی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جہا ں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر اپنے عطیات جمع کروائے۔


واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے پانچ روز مرکز فلسطین کیمپ کا آغا ز 8نومبر سے کیا تھا جو اتوار 12نومبر تک جاری ہے۔ اس کیمپ پر تھیٹر سمیت اتوار کو فلسطین کی جہادی تنظیم کے رہنما احسان عطایا بھی خطاب کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan