Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ ہولوکاسٹ کے 33 دن وحشیانہ جنگ میں ہولناک تباہی جاری

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی افواج کا ہولوکاسٹ مسلسل 33ویں دن میں داخل جاری ہے، دشمن کے طیاروں نے سیکڑوں چھاپے مارے، رہائشی آبادیوں پر بمباری کی، ان کے مکینوں کے سروں پر بمباری کی، ضروریات زندگی کو نشانہ بنایا اور کئی طرف سے زمینی حملہ کیا گیا۔

قابض صہیونی فوج ’ارض محرقہ‘ کی پالیسی کے تحت غزہ کی پٹی میں غارت گری اور تباہی وبربادی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

قابض توپ خانے نے غزہ شہر کے مغرب میں انصار گول چکر کے قریب بے گھر افراد پر مشتمل اسکول پر بمباری کی۔

قابض فوج کی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں نو شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

خان یونس اور رفح کے مشرق میں وقفے وقفے سے گولہ باری اور توپ خانے سے شیلنگ کی گئی۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے جنوب مغرب میں کیریفور مال کے قریب اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غزہ شہر کے الشاطی کیمپ کے مضافات اور تل الھوا اور الزیتون محلوں کے جنوب میں شدید جھڑپوں اور فلیش بموں کی فائرنگ کے درمیان ہوائی جہازوں نے شدید فضائی حملے شروع کیے۔

غزہ کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں سمور اور حسونہ خاندانوں کے گھروں پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

قابض طیاروں نے بیت لاہیا کے مشرق میں تل الزعتر اور قلیبو میں شدید بمباری کی۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے شمال میں انڈونیشیا کے ہسپتال کے قریب اکشیخ زید سٹی کے ایک ٹاور پر بمباری کی۔

بچوں سمیت کئی شہری زخمی ہوگئے۔ جب کہ جبالیہ کیمپ کے وسط میں الامین محمد مسجد کے قریب ایک رہائشی چوک پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے۔

قابض فوج نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع المشتل ہوٹل کے الشاطی کیمپ اور آس پاس کے علاقوں پر شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan