آئی ایس او پاکستان طالبات کے تحت کراچی میں فوارا چوک سے پریس کلب تک فلسطین اور پارا چنار میں جاری نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین فلسطین کے حق میں غاصب صہیونی دہشت گردوں سے نبرد آزما تمام مقاومتی تنظیمیں ملت اسلامیہ کا فخر ہیں۔ ہم پاراچنار پر جاری تکفیری لشکرکشی اور سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ڈویژن صدر آئی ایس او طالبات کراچی خواہر زہراء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کرہ عرض پر اسرائیل نامی کسی قبضہ گروپ کا وجود نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت اسلامیہ سرزمین فلسطین کی بقا کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، آج عالم انسانیت کے سامنے شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا حقیقی چہرہ آشکار ہوچکا ہے، مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام نے عالم انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال امت مسلمہ سے دفاعی معاونت کا تقاضہ کر رہی ہے مگر افسوس نام نہاد مسلم ممالک کے حکمران وہاں راشن کے تھیلے بھجوا کر سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناتے دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے آقاؤں دھشتگرد زمانہ امریکہ و اسرائیل کو مظلومین فلسطین پر حملوں کے لئے اپنی سرزمین فراہم کررہے ہیں، بہت جلد کرہ عرض پر اسرائیل نامی کسی قبضہ گروپ کا وجود نہیں ہوگا۔
خواہر نے مزید کہا کہ ہم آج کے اس اجتماع سے ان نام نہاد اسلامی ممالک کہ جو حقیقت میں اسلام کے دشمن ہیں ان کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ خبردار رہو کہیں ایسا نہ ہو کہ طوفان الاقصی کا بھنور ہی تم سب کو اپنی لپیٹ میں لےلے، آج کہ جب مسلمانان پاکستان کی نظریں فلسطین کی جانب ہیں اور شیطان بزرگ کا چہرہ دنیا کے سامنے آرہا ہے، وہیں عالمی استعمار پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور سیکیورٹی فورسز پر اپنے کارندوں کے ذریعہ حملے کروا کر عوام کی توجہ مسئلہ سے ہٹانا چاہتا ہے۔
آج کا یہ اجتماع پاراچنار میں کئی روز سے جاری تکفیری لشکر کشی اور سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ پاراچنار میں فوری امن و امن کی صورتحال کو قابو میں لا کر تکفیری عناصر کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔
ریلی میں شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ ریلی کے دیگر مقررین میں خواہر نشاط زہرا اور سابق ڈویژن صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن خواہر نرجس زہرا شامل تھیں۔
مقررین کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک فرقہ کا مسئلہ نہیں، بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، آج ہمیں فرقہ پرستی سے باہر نکل کر امت واحدہ بن کر مسئلہ فلسطین اور قبلہء اول کی آزادی کے لئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی۔