کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اسرائیل کو ’قاتل مشین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ہر پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنا رہا ہے۔
اسرائیلی ریاستی قاتل مشین فلسطینیوں کی پناہ کے ہر مرکز یعنی اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ جنگ نہیں بلکہ مارنے کا لائسنس ہے۔ امداد، سامان اور طبی سامان کیا کرے گا جب تک یہ جدید دور کی نسل کشی نہیں رکتی؟ دنیا بھر کے لوگ اپنے احتجاج سے بول چکے ہیں لیکن کیا عالمی قیادت سنے گی؟ فوری طور پر جنگ بندی کو نافذ کیا جائے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک جدید دور کی نسل کشی کو نہیں روکا جاتا، امداد، اشیا اور طبی ساز و سامان کی ترسیل کیا کرے گی؟ انہوں نے غزہ میں فوری سیز فائر اور دو ریاستی حل پر عملدآمد کا مطالبہ کیا۔