غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )صیہونی قابض افواج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہولوکاسٹ آج 17 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد سترہ روز میں شہداء کی تعداد 4651 ہوگئی ہے۔ غزہ کی پٹی میں اپنے خونی قتل عام اورغیر مسبوق ہولوکاسٹ کا سلسلہ جاری ہےاور وہاں کے مکینوں اور شہریوں کے اجتماعات پر بمباری اور بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ کل اتوار کوغزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں مزید 400 سے زائد شہری شہید ہوگئے۔ جب ہ درجنوں زخمی ایک خونی رات کے بعد بھی ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔
وزرات صحت کے ترجامن ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا کہ ابھی شہداء کی تعداد کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگ اب بھی ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں جبکہ ملبے کے نیچے بہت سے شہری دبے ہوئے ہیں۔ رات گئے اسرائیلی فوج کی شدید بمباری میں درجنوں مکانات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی شہری ملبے تلے دب گئے۔
کل شام کے اعداد و شمار میں طبی ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر قابض فوج کے چھاپوں میں صبح سے لے کر اب شام تک 372 شہری شہید ہوئے، جن میں سے 168 وسطی میں، 66 غزہ سٹی، 44 خان یونس اور 44 شمال غزہ میں شہید ہوئے۔
پچھلے اعدادوشمار کے بعد نئے اسرائیلی بمباری کئی شہری شہید ہوئے۔
رات کو مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ فوج کے قابض طیاروں کی نصرہ کیمپ میں ایک مکان پر بمباری سے کم از کم تین شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
قابض فوج نے ایک ہولناک قتل عام کیا جس میں لاپتہ افراد کے علاوہ 30 افراد شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔ قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے وسط میں الترنس کے علاقے اور البانی مسجد کے آس پاس کے رہائشیوں کے سروں پر متعدد مکانات تباہ ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں العمل محلے میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔ بعد ازاں شہریوں نے نشانہ بنائے گئے مکان کے ملبے تلے سے ایک بچے سمیت دو شہیدوں کی لاشیں نکالی گئیں۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ پر متعدد حملے کیے ہیں۔
قابض طیاروں نے البریج کیمپ میں النبہین خاندان کے گھر کو بھی نشانہ بنایا جس سے متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔