Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کی شہادت کے لیے فرضی تصاویر پر مبنی ویڈیو کیسٹ تیار

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-in-danger

انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی شہادت کے لیے ایک فرضی ویڈیو تیار کی ہے جس میں جنگی طیاروں کی بمباری میں فرضی تصاویر کے ذریعے مسجد اقصیٰ کو شہید کیے جانے کے بعد کا منظر پیش کیا گیا ہے۔

فرضی تصاویر پر مبنی یہ ویڈیو انتہا یہودیوں کو فروخت کرنے کے لیے اہم قومی اور سماجی مواقع پر پیش کی جائے گئی۔ اس تصاویری ٹیپ کا مقصد یہودیوں کی نئی نسل کو مسجد اقصیٰ کی شہادت کے لیے ان کی ذہن سازی کرنا اور قبلہ اول کی شہادت کے لیے اہداف کا تعین کرنا ہے۔

انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں تیار کی گئی ہے جبکہ قبلہ اول کی شہادت کے لیے صہیونیوں کی جانب سے مسجد کے گرد یہودی معابد کی تعمیر اور اس کی بنیادوں میں سرنگوں کی کھدائی جیسی سازشیں زوروں پر ہیں۔ اس کے علاوہ صہیونیوں کی نئی سازش کے ساتھ ساتھ انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی جگہ ھیکل سلیمانی کا سنگ بنیاد رکھنے اور اس کی تعمیر کے سلسلے میں کوششیں تیز کی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ” نے القدس یونیورسٹی کے شعبہ تحقیقات اسلامی کے ڈائریکٹر مصطفیٰ ابو صوی کا ایک بیان نقل کیا ہے ،جس میں ان کا کہنا ہے کہ “انتہا پسند یہودی آپنے 13 سال اور اس سے بڑی عمر کے بچوں کے بارے میں خواہیش رکتھے ہیں کہ وہ مستقبل میں جنگی جہازوں کی ہواباز بنیں اور ہوابازی کے دوران مسجد اقصیٰ پر بمباری کر کے اسے شہید کر دیں، یہودی اسی خواہش کی بنیاد پر بچوں کی ذہنی تعمیر کرتے ہوئے انہیں تعلیم دے رہے ہیں”۔

انہوںنے مزید کہا کہ اسطرح کے نظریات انتہا پسند یہودی تنظیم”امنا جبل ھیکل” سے وابستہ یہودیوں کے ہیں، ان کا خیال ہے کہ” قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک مسجد اقصیٰ دنیا میں قائم ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan