Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری گھناؤنا جرم: سعودی عرب اور مختلف ملکوں کی شدید مذمت

جاری بیان میں کہا گیا سعودی عرب اس وحشیانہ حملے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتی ہے۔ یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون سمیت تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل نے متعدد بین الاقوامی اپیلوں کے باوجود شہریوں کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنانا جاری رکھا جو قابل مذمت ہے۔

سعودی عرب نے کہا یہ خطرناک پیشرفت بین الاقوامی برادری کو مجبور کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کو لاگو کرنے میں دوہرے معیارات کو ترک کردیں۔

سعودی عرب نے غزہ میں پھنسے شہریوں تک خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے سعودی عرب اور تنظیموں کی جانب سے شروع کی گئی اپیلوں کے جواب میں فوری طور پر محفوظ راہداری کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسرائیل کی سفاکانہ کارروائی پر رد عمل دیتے ہوئے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ایک ایسے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جو خطے کو ناپسندیدہ نتائج کے ساتھ تباہی کی طرف لے جائے گی۔

شاہی عدالت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو خونریزی کا سلسلہ بند کرانا چاہیے۔ یہ حملہ انسانیت کی توہین ہے۔ فلسطینی صدر کے ترجمان نے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری کو نسل کشی کا جرم اور انسانی تباہی قرار دیا۔

خلیجی ریاستوں نے اس بمباری کی شدید مذمت کی۔ متحدہ عرب امارات اور روس نے ہسپتال پر بمباری کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور اتنے بڑے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ منامہ میں بحرین کی وزارت خارجہ نے متاثرین کے اہل خانہ اور پیاروں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

سلطنت عمان نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے غزہ شہر کے ہسپتال پر بمباری کی صورت میں جو کچھ کیا گیا وہ جنگی جرم اور نسل کشی کی نمائندگی کرتا ہے۔

دوحہ میں قطری وزارت خارجہ نے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ وحشیانہ قتل عام بے۔ خلیج تعاون کونسل نے بھی سپتال پر وحشیانہ بمباری کی مذمت کی اور کہا کہ جو کچھ کیا گیا یہ اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا کھلا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan