بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )لبنانی حزب اللہ نے اتوار کی شام اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے مقبوضہ لبنان- فلسطینی سرحد کے پار صہیونی غاصب فوج کی ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جب کہ کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
حزب اللہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت نے اسرائیلی ہنیتا بیرکوں کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر کئی قابض فوجیوں کو قتل کردیا۔ حملے میں دو ٹینکوں اور ایک فوجی جہاز کو نقصان پہنچایا۔
حزب اللہ نے کہا کہ اس نے لبنان اور فلسطین کی سرحد پر متولہ بستی کی دیوار پر نصب صہیونی کیمروں اور تکنیکی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ ناکارہ ہو گئے۔
اس کے علاوہ قابض فوج نے اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان سے فائر کیے جانے کے بعد مغربی گلیلی میں 30 گولے گرے۔
اتوار کی صبح لبنانی حزب اللہ نے مغربی الجلیل میں قابض فوج کی ایک فورس پر میزائل حملہ کیا، جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ نے حزب اللہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے شطولہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان سے گولہ باری میں شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئےہیں۔