Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں ایک ہزار سے زائد بچوں کو شہید کردیا گیا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بربریت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ بچے شہید ہوئے ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا ہے کہ مجرم صہیونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری جارحیت میں ایک ہزار سے زائد بچوں کو قتل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے لیے انصاف کے مطالبے میں ایک ہزار نہتے اور معصوم بچوں کی شہادت قابض ریاست کے خلاف بہت بڑا ثبوت ہے۔

حازم قاسم نے اتوار کی شام کہا کہ “جو ممالک اس کی جارحیت میں قابض دشمن کی حمایت کرتے ہیں وہ بچوں، خواتین اور شہریوں کے قتل میں شریک ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “تمام ممالک، اداروں اور بین الاقوامی اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اعلان کردہ اقدار اور اصولوں کی پاسداری کریں۔ غزہ میں بچوں کے اس کھلے اور مسلسل قتل کی مذمت کریں اور دشمن کو لگام لگوائیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے تازہ ترین غیر اپ ڈیٹ کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 2,670 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جب کہ 9,600 زخمی ہیں۔

شہید ہونے والوں میں 724 بچے اور 458 خواتین جبکہ زخمیوں میں 2450 بچے اور 1536 خواتین شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan