بیجنگ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ “اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز اور اسرائیلی حکومت کو اپٹی کے رہائشیوں کو “اجتماعی سزا” روکنی چاہیے۔
وانگ یی نے امریکہ سے تنازعہ میں “تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ “وسیع اتفاق رائے کو فروغ دینے کے لیے جلد از جلد ایک بین الاقوامی امن اجلاس بلایا جائے۔
جمعہ کو چین میں عرب لیگ کے نمائندوں کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد چینی عہدیدار نے بلاک کو مطلع کیا کہ ان کا ملک “مشرق وسطیٰ میں امن عمل کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا۔”
سرکاری چینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون مزاحمتی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر زور دینے اور امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کے لیے اگلے ہفتے خطے کا دورہ کریں گے۔
چینی سرکاری سی سی ٹی وی چینل نے کہا کہ زائی اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے تاکہ جنگ بندی کے حصول، شہریوں کی حفاظت، صورتحال کو بحال کرنے اورامن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف فریقوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا سکے۔