مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ ہفتے سے القسام بریگیڈز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران اپنے ایک اعلیٰ افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ وہ تیسرا کرنل ہے جسے اسرائیل نے جنگ میں کھویا ہے۔
قابض فوج میں ہلاک ہونے والوں کی تازہ ترین فہرستوں کے مطابق مغربی کنارے کے ڈویژن میں ایک سینیر افسر کرنل (ریزرو) لیون بار (عمر53 سال) غزہ کے اطراف میں جنگی کارروائیوں کے دوران مارا گیا۔
یہ اعتراف الاقصیٰ سیلاب کے دوسرے دن 8 اکتوبر کو اس کے قتل کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی قابض فوج کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی ہلاکتوں کی کل تعداد 1,300 سے تجاوز کر گئی، جن میں 258 افسران اور فوجی شامل ہیں۔
نہال بریگیڈ (اسرائیلی فوج میں پانچ انفنٹری بریگیڈز میں سے ایک کے کمانڈر کرنل یوناٹن اسٹین برگ جنگ کے آغاز میں القسام بریگیڈ کےحملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔