اسلام آباد(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جمعے کو ملک گیر یکجہتی فلسطین احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس میں کہا کہ بائیڈن جھوٹ بول رہا ہے کہ حماس داعش کی طرح ہے، دنیا جانتی ہے داعش امریکہ و اسرائیل کے مہرے اور ہرکارے ہیں، بانی پاکستان نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ امریکہ نے برطانیہ کی مدد سے مسلم ورلڈ کے جسم میں اسرائیل کی شکل میں خنجر گھونپا ہے، حماس اور تمام مقاومتی تحریکوں کا عالم اسلام پر احسان ہے، گریٹر اسرائیل کے خواب کو حماس نے چکنا چور کر دیا ہے، فلسطینی مقاومت کی مرہون منت سے کشمیری ایشو بھی ہے۔ مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی فارمولے کی بات کرنے والے پاکستانی کشمیر کے ایشو سے خیانت کر رہے ہیں، دو ریاستی حل کو فلسطینی عوام قطعی طور پر قبول نہیں کرتے۔