پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )پاکستانی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فلسطین میں جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زھرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفننگ کے دوران غزہ پر مسلط غیر انسانی محاصرے کی وجہ سے روز بروز بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ کو بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی معطل کرنے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اسے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
ممتاز بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس سے قبل بھی اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات کے نتائج سے خبردار کرتا رہا ہے۔