غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) حماس نے صیہونی حکومت کے خلاف حیران کردینے والے ملٹری آپریشن ’’طوفان الاقصیٰ‘‘ کی بے مثال کامیابی پر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے جمعے کے روز یوم طوفان الاقصیٰ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کے لیے میدان میں نکلیں۔
حماس نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے مسلمان نماز جمعہ کے بعد اللہ کا شکر ادا کریں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں تاکہ دنیا غاصب اسرائیلی فوج کے مظالم سے آگاہ ہو۔
حماس نے بالخصوص مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ گھروں سے باہر نکلیں اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کریں اور غاصب فوج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں۔